دو روزہ ورلڈ اسلامک فورم کا آج سے کراچی میں آغاز ہوگا
انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے ) کے سینٹرفار ایکسیلینس ان اسلامک فنانس اور میزان بینک کے تحت د وروزہ ورلڈ اسلامک فورم پیرسے کراچی میں شروع ہورہا ہے
کراچی(بزنس رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے ) کے سینٹرفار ایکسیلینس ان اسلامک فنانس اور میزان بینک کے تحت د وروزہ ورلڈ اسلامک فورم پیرسے کراچی میں شروع ہورہا ہے ۔اپنی نوعیت کے اس پہلے ورلڈ اسلامک فورم میں اسلامی بینکاری کی اہمیت و افادیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔اس فورم کے پہلے دن وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی بحیثیت مقرر خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود ہوں گے ۔