برطانیہ کو تجارتی فوائد صرف ای یو میں رہنے سے ملیں گے ، یو رپی کونسل
یو رپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے یورپی یونین کو چھوڑنے کا متبادل صرف یہ ہے کہ وہ یورپی یونین کا حصہ رہے
برسلز (اے پی پی) یو رپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے یورپی یونین کو چھوڑنے کا متبادل صرف یہ ہے کہ وہ یورپی یونین کا حصہ رہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برسلز میں بات کرتے ہوئے ا نہوں نے برطانیہ کو خبردار کیا اگر وہ سنگل مارکیٹ تک رسائی چاہتا ہے تو افرادی قوت کی بلاروک ٹوک آمد و رفت اس کی ایک شرط ہوگی۔ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ ای یو سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجود ای یو کے ممبران ممالک کو حاصل تجارتی فوائد سے مستفید ہوتا رہے گا اور وہ یورپ سے تارکین وطن کی آمد کو بھی روک سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ یورپی عدالتوں کے فیصلوں کا بھی ملک پر اطلاق نہیں ہوگا۔