قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی مد میں 70ارب جمع کرلیے گئے
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے رواں مالی سال کے دوران قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی مد میں....
اسلام آباد (اے پی پی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے رواں مالی سال کے دوران قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی مد میں 70 ارب روپے جمع کر لیے ۔ سی ڈی این ایس کے مطابق مالی سال 2016-17ء کیلئے قومی بچت کی اسکیموں کے تحت 228 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،سی ڈی این ایس نے گزشتہ مالی سال کے دوران قومی بچت کی اسکیموں کے ذریعے 218 ارب روپے کی وصولی کا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا تھا، واضح رہے کہ سی ڈی این ایس نے بچت کی مختلف اسکیموں کے تحت 3 اکتوبر 2016ء سے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے ۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور سیونگز اکاؤنٹس کیلئے شرح منافع بالترتیب 7.44 فیصد، 5.8فیصد، 6.36 فیصد اور 3.90 فیصد مقرر کی گئی ہیں۔ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس جیسی خصوصی اسکیموں کیلئے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جو 9.36 فیصد ہے جس کا مقصد معاشرہ کے خصوصی طبقات کو سہولت دینا ہے ۔