اسٹاک ایکسچینج , بدترین مندی , 571 پوائنٹس کی کمی , 43 ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی

اسٹاک ایکسچینج , بدترین مندی , 571 پوائنٹس کی کمی , 43 ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی

نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور ان کی فیملی کیساتھ وزیر خزانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا خط جاری، سرمایہ کار محتاط ،6بالائی حدیں گر گئیں ،انڈیکس42700پوائنٹس کی پست سطح پر بند سرمایہ کاروں کو96ارب خسارہ ،مجموعی سرمایہ 8878ارب رہ گیا،402کمپنیوں کے حصص کاکاروبار،ماہرین نے سیاسی درجہ حرارت بڑھنے پر مارکیٹ کی مزید تنزلی کی پیش گوئی کردی

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ 3دن تیزی کے بعد مندی کا شکار ہو گئی،کے ایس ای 100انڈیکس571پوائنٹس کم ہو گیا جس کے باعث انڈیکس 43 ہزارکی نفسیاتی حد سے گر گیا اور 42700 پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 96ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ،اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی زد میں رہی ،ماہرین کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کیساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کا خط جاری ہونے کی خبریں سامنے آنے پرمقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار محتاط ہو گئے اورانہوں نے حصص کے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس 6 بالائی حد سے گر گیا، ماہرین نے نیب کے اقدامات اور اس کے نتیجے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے پر اسٹاک مارکیٹ کی مزید تنزلی کی پیش گوئی کر دی ہے ،جمعرات کو کا روبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں571پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43347پوائنٹس سے کم ہو کر 42775پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس میںبھی مندی رہی ، مارکیٹ سرمائے میں 96 ارب 23 کروڑ کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 88کھرب 78ارب روپے رہ گیا ، مارکیٹ میں جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 16کروڑ57لاکھ 9ہزار حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر402کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 90کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،279میں کمی اور33کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں