پاک قطر فیملی تکافل کی کراچی ایکسپو سینٹرکے قریب نئی شاخ کا افتتاح

پاک قطر فیملی تکافل کی کراچی ایکسپو سینٹرکے قریب نئی شاخ کا افتتاح

پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں ایکسپو سینٹر کراچی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر نئی شاخ کا افتتاح کیا ہے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں ایکسپو سینٹر کراچی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر نئی شاخ کا افتتاح کیا ہے ۔ نئی برانچ کا افتتاح پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد منہاس نے کیا۔ اس موقع پر کمپنی کی سینئر ٹیم بھی موجود تھی۔نئی برانچ گلشن اقبال اور قریبی علاقوں کے صارفین کوتکافل کی وسیع خدمات فراہم کریگی۔ اس موقع پر ناصر علی سیّد نے کہاکہ نئی شاخ کا افتتاح کرکے انہیں خوشی ہورہی ہے ۔محمد منہاس نے کہاکہ پاک قطر تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑے تکافل کمپنی ہے جو پاکستان اور پاکستان میں تکافل کی ترقی کیلئے پرُ عزم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں