پلاسٹک ری سائیکلنگ کی ترویج کیلئے کوکا کولا،ڈبلیو ڈبلیو ایف کااشتراک
پاکستان میں پلاسٹک کے کچرے سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کیلئے کوکا کولا اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے مل کر لاہور میں ری سائیکلنگ کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام متعارف کرایا
لاہور(سٹاف رپورٹر)جس کے تحت پلاسٹک (پی ای ٹی)کی بوتلوں کو ری سائیکلنگ کی غرض سے جمع کیا جائے گا ۔ یہ اقدام پلاسٹک ہٹ کے نام سے منسوب ہے اور لاہور کے پیکیجز مال میں ایک خصوصی تقریب کے ذریعے اس کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے ۔