ٹی پی ایل ٹریکر نے گوادر بندرگاہ سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کا آغاز کر دیا
ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ نے گوادر بندرگاہ سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے ۔
کراچی(بزنس رپورٹر) اقدام ٹی پی ایل ٹریکرکی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینے اور مارکیٹ میں جدید ترین انٹر نیٹ آف تھنگز حل فراہم کرنے کے منصوبے کے مطابق ہے ۔ 2013 میں ٹی پی ایل ٹریکرنے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رولز 2012 کے تحت ایف بی آر کی جانب سے سیف ٹرانسپورٹ انوائرنمنٹ کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت دوطرفہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کسٹم ٹرانزٹ میں کارگو کی چوری کے خطرے سے نمٹا جاتا ہے ۔ٹی پی ایل ٹریکر کے کنٹینر ٹریکنگ سلوشنز خلل اور چوری سے خبردار رہنے کے نظام فراہم کرتے ہیں جو جدید ترین سیٹلائٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹینر لاکس کے استعمال، ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے روٹ مانیٹرنگ، کسٹمائزڈ جیو فینسنگ، خلل کی نشاندہی کی صورت میں الرٹس جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی پیرا میٹرز کو بڑھاتے ہیں۔ کنٹینر ٹریکنگ لاجسٹکس کارگو چوری کی روک تھام اور ڈرائیورز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی میٹکس کے استعمال میں اہم کردار ادا کرے گا۔