سستے گھروں کے فروغ کیلئے پنجاب بینک ، اخوت کا معاہدہ

سستے گھروں کے فروغ کیلئے پنجاب بینک ، اخوت کا معاہدہ

انقلابی قدم ہے ،معاہدے سے عوامی سطح تک مدد پہنچانے میں مدد ملے گی،ظفر مسعود

لاہور (نمائند ہ دنیا)دی بینک آف پنجاب اور اخوت مائیکروفنانس کے مابین حکومتی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے تحت کم قیمت گھروں کے فروغ کا معاہدہ ہوگیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب دی بینک آف پنجاب کے ہیڈآفس گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی،جس میں دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، آصف ریاض گروپ ہیڈریٹیل اینڈ پرائرٹی سیکٹر لینڈنگ نے بی او پی کی نمائندگی کی جبکہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کی نمائندگی ڈاکٹر امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر کامران شمس رکن بورڈ آف ڈائریکٹر اور شہزاد اکرم چیف کریڈٹ افسر نے کی۔ ظفر مسعود نے کہا کہ تعمیراتی و رہائشی شعبے کیلئے یہ انقلابی قدم ہے ، اس طرز کے معاہدوں سے ہمیں عوامی سطح تک مدد پہنچانے کیلئے بہتر رسائی ملے گی،ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بینک نے اس فلاحی مقصد اور دیگر اسکیموں کے ذریعے سب پر سبقت حاصل کر لی ہے ، ا نہوں نے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کیلئے کم لاگت گھروں کے منصوبے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں