ریمبو اور صاحبہ نے وظیفے شروع کر دیئے تھے، نشو بیگم

ریمبو اور صاحبہ نے وظیفے شروع کر دیئے تھے، نشو بیگم

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ نشو بیگم نے بتا دیا کہ ریمبو نے صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے اُنہیں کیسے متاثر کیا۔

ایک شو کے دوران اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں شروع میں ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ پتہ نہیں ریمبو کی فیملی ایک ہیروئن کی بیٹی کو قبول کرے گی یا نہیں۔ میں نے ریمبو سے اپنا گھر بنانے کو کہا کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ میری یہ بات سن کر صاحبہ کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن وہ سنجیدہ تھا اس لیے بہت محنت کرکے اس نے گھر بنالیا۔ ریمبو اور صاحبہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کے لیے اتنے سنجیدہ تھے کہ دونوں نے وظیفے کرنے شروع کردیئے ، جب اُن دونوں نے وظیفے کرنے شروع کیے تو یہ دیکھ کر میں نے رضا مندی کا اظہار کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں