خوبصورتی کیوجہ سے امتیاز علی نے مجھے کاسٹ کرنے سے انکار کیا:ودیا مالوادے

خوبصورتی کیوجہ سے امتیاز علی نے مجھے کاسٹ کرنے سے انکار کیا:ودیا مالوادے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا کی اداکارہ ودیا مالوادے نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اُن کی خوبصورتی کی وجہ سے سیریز میں کام نہیں دیا جارہا تھا۔

ودیا مالوادے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہدایتکار امیتاز علی نے مجھے سیریز ’ڈاکٹر اروڑا‘ میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اُنہیں یہ لگتا تھا کہ میں بہت زیادہ خوبصورت ہوں، اس کردار کے لیے امتیاز علی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو زیادہ خوبصورت نہ ہو اور گھریلو خاتون نظر آئے۔ پھر میری پر زور درخواست پر امتیاز علی نے مجھے کاسٹ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں