دس ماہ ، کینو کی برآمدات میں 16فیصد اضافہ

دس ماہ ، کینو کی برآمدات میں 16فیصد اضافہ

جولائی تا اپریل کینوکی برآمدات کی مالیت 209ملین ڈالررہی،مشیرتجارت

اسلام آباد(اے پی پی) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10ماہ کے دوران کینو کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران کینو کی برآمدات 16 فیصد اضافے کے ساتھ 209 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 180 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرس کی برآمدات میں اضافے پر متعلقہ برآمد کنندگان کی محنت کو سراہتا ہوں، اس ضمن میں وزارت تجارت ہر ممکن سہولتیں فراہم کرتی رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں