پٹرول کی یومیہ کھپت ریکارڈ24ہزار ٹن سے بڑھ گئی

  پٹرول کی یومیہ کھپت ریکارڈ24ہزار ٹن سے بڑھ گئی

مئی میں پٹرول کی کھپت8فیصداضافے سے 7.33لاکھ ٹن کی بلند سطح پر ریکارڈ جیٹ فیول23،ہائی اسپیڈ ڈیزل3اورفرنس آئل کی کھپت 10فیصد کم رہی،ذرائع

کراچی(رپورٹ:مظہر علی رضا)ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کی وسیع پیمانے پر عدم دستیابی اور خاص کر کراچی جیسے بڑے شہر میں سرکلر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث پٹرول کی کھپت میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے اور مئی میں پٹرول کی یومیہ کھپت ریکارڈ24ہزار ٹن کی سطح سے بڑھ گئی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق مئی میں پٹرول کی کھپت8فیصد ماہانہ اضافے سے 7 لاکھ 33 ہزار 566 ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر ریکارڈ کی گئی جبکہ اپریل میں کھپت6لاکھ77ہزار 306ٹن رہی تھی ،انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت اور دیگر بڑے ٹرانسپورٹ کے منصوبے شروع نہ ہونے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اسی باعث پٹرول کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ،گزشتہ ماہ ہائی اوکٹین کی کھپت 23فیصد اضافے سے 10ہزار730ٹن رہی ،مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ 24فیصد اضافے سے 6384ٹن رہی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت مئی میں23فیصد کمی سے 34ہزار ٹن سے زائد رہی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت گزشتہ ماہ3فیصد کی معمولی کمی سے 7 لاکھ 62 ہزار ٹن سے زائد رہی،فرنس آئل کی کھپت مئی میں10فیصد کمی سے ایک لاکھ76ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اپریل میں فرنس آئل کی کھپت1لاکھ96ہزار ٹن سے زائد رہی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت گزشتہ ماہ 67فیصد کمی سے 536ٹن رہی جبکہ اپریل میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت1608ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں