کیمسٹ ، ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا15 جولائی کوشٹرڈاؤن کا اعلان
19جولائی سے غیر معینہ مدت ہڑتال کا اعلان کرینگے ، پریس کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی (نمائندہ دنیا)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان فارماانڈسٹری نے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ادویات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 15 جولائی کوملک گیر شٹر ڈاؤن اور 19جولائی سے غیر معینہ مدت ہڑتال کا اعلان کردیا ، یہ اعلان چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن صلاح الدین شیخ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گزشتہ روزکیمسٹ کنونشن کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔صلاح الدین شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج اور ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 236 جی اور 236 ایچ ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے ۔