چینی طرز پر دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کی ترقی ناگزیر، ایس ایم نوید

چینی طرز پر دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کی ترقی ناگزیر، ایس ایم نوید

پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز( پی سی جے سی سی آئی)کے صدر ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ چین کی طرز پر ملک کے بڑے شہری تجارتی مراکز کی طرح دیہی علاقوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے (ایس ایم ای)کے کاروباری اداروں کو ترقی دینے کی ضرورت ہے

اسلام آباد(اے پی پی)ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری تجارتی مراکز کی طرح دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے اداروں کی مساوی ترقی کی ضرورت ہے ، چین نے شہری اور دیہی ترقی کے اشتراک کار سے ملک میں دیہی معیشت کو خوشحال بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)نے ماضی میں مساوی ترقی پر خصوصی توجہ کے تحت ایک ہنر ایک نگر جیسے منصوبے بنائے تھے ،اب بھی اس طرح کے منصوبوں کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کے دستکاروں کو فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ جوڑ کر دستکاری کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے جس سے برآمدات میں اضافہ اور دیہی معاشی ترقی میں بھی مد دحاصل کی جاسکتی ہے ۔ ایس ایم نوید نے کہا کہ شہری صنعتوں کی طرز پر دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے کاروبار کے فروغ کے ذریعے مساوی ترقی کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں