پاک قطر جنرل تکافل کا انشورنس بازار کے ساتھ معاہدہ
صارفین مسابقتی نرخ پرڈیجیٹل تکافل کوریج کا انتخاب کرسکیں گے ،ثاقب ذیشان
کراچی (کامرس ڈیسک)ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے تکافل مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے پاک قطر جنرل تکافل نے انشورنس بازار کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں،معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان اور انشورنس بازار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان بشیر نے دستخط کیے ۔ ثاقب ذیشان نے کہاکہ انشورنس بازار کے ساتھ معاہدہ کرنے پر ہمیں خوشی ہے ، اس معاہدے سے صارفین زیادہ آسانی اور مسابقتی نرخوں پرڈیجیٹل طورپر شریعہ کمپلائنٹ تکافل کوریج کا انتخاب کرسکیں گے ۔ نعمان بشیرنے کہاکہ انشورنس/ تکافل ڈسٹری بیوشن چینل کوڈیجیٹلائز کرنے کی ہماری کوششوں میں پاک قطر تکافل کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے ، اس شراکت داری سے انشورنس بازار اور پاک قطر تکافل کے تمام صارفین کو فائدہ ہوگا اور اس سے نہ صرف تکافل کوریج کے حصول میں آسانی ہوگی بلکہ یہ جدید ترین انٹرفیس بھی پیش کرے گی جہاں شرکاء تکافل کوریج حاصل کرنے کے بعدرئیل ٹائم میں خدمات کی نگرانی بھی کرسکتے ہیں۔