شرح سود میں اضافہ کاروبار و معیشت کو متاثر کرے گا،اسلام آباد چیمبر

شرح سود میں اضافہ کاروبار و معیشت کو متاثر کرے گا،اسلام آباد چیمبر

معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے سود میں کمی ضروری ہے ،صدر محمد شکیل منیر

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسی شرح سود علاقائی ممالک کے مقابلے میں پہلے ہی زیادہ تھا اور اسٹیٹ بینک نے یکمشت اس میں مزید150بیسس پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے جس وجہ سے شرح سود بڑھ کر8.75ہو گیا ہے جو بہت زیادہ ہے لہذا سٹیٹ بینک کا نیا اقدام کاروبار اور معیشت کی ترقی کو بہت متاثر کرے گا،معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے سود میں کمی ضروری ہے ،شکیل منیران خیالات کا اظہار انہوں نے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو معروف کاروباری شخصیت آصف اقبال نے چیمبر کے عہدیداران کے اعزاز میں منعقد کی۔شکیل منیر نے کہا کہ سنگاپور میں پالیسی شرح سود صرف0.22فیصد، ہانگ کانگ 0.86 فیصد، جنوبی کوریا 1فیصد، ملائیشیا 1.75فیصد، انڈونیشیا 3.5فیصد، چین 3.85فیصد، بھارت اور ویتنام 4فیصد،بنگلہ دیش4.75فیصد،سری لنکا5فیصدجبکہ پاکستان میں 8.75 فیصد ہے جو خطے میں سب سے زیادہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں