بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب

بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب

جنیوا(نیٹ نیوز)ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیر مزدوروں کی ذہنی صحت میں مسائل کا سبب بن رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایک ایجنسی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق شدید موسم، موسمیاتی تغیر کے سبب ہونے والی تباہی اور شدید گرمی، یہ تمام عوامل بے چینی، ڈپریشن اور پوسٹ ٹراماٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ میں آئی ایل او کا کہنا تھا کہ مزدوروں میں صحت کی متعدد کیفیات کا تعلق موسمیاتی تغیر سے پایا گیا ہے جن میں کینسر، قلبی مرض، تنفس کی بیماریوں اور ذہنی صحت کے مسائل سمیت دیگر شامل ہیں۔ موسمیاتی تغیر کے خطرات کچھ مزدوروں کی معاشی صورتحال خراب کر کے ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے کاشتکار اور ماہی گیر بالترتیب فصل کی کم پیداوار اور مچھلیوں کی کم تعداد کے مسئلے سے دوچار ہوسکتے ہیں جس سے بے چینی اور ڈپریشن جنم لے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں