سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنیوالا اے آئی الگوردم

سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنیوالا اے آئی الگوردم

لندن(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت تاثرات سے خالی چہروں کی تصاویر کا مشاہدہ کر کے لوگوں کے سیاسی رجحان کی کامیابی کے ساتھ نشان دہی کر سکتی ہے۔

فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجیز (چہرے کے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی) پہلے سے زیادہ پرائیویسی کیلئے سنجیدہ نوعیت کے خطرات کا سبب بن رہی ہیں۔جرنل امیریکن سائیکالوجی میں حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ الگوردم کی کسی کے سیاسی نظریات کی پیش گوئی کی صلاحیت ملازمت کے انٹرویو میں ملازمت کی کامیابی کی پیش گوئی کرنے کے برابر ہے ۔تحقیق کے سربراہ مصنف مائیکل کوسِنسکی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہے کہ ایک سادہ سی تصویر پوسٹ کر کے وہ اپنے متعلق کتنی کچھ معلومات عیاں کر دیتے ہیں ۔ ماضی میں کسی کے بھی فیس بک اکاؤنٹ میں جا کر ان کے سیاسی نظریات، ان کے لائک اور فالو کیے گئے پیجز کو دیکھ معلوم کیے جاسکتے تھے۔ لیکن کئی برس قبل فیس بک نے یہ چیز بند کردی کیوں کہ یہ بہت خطرناک چیز تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں