ترک اداکار کا سکول عمارت گرا کر اساتذہ سے انوکھا انتقام

 ترک اداکار کا سکول عمارت گرا کر اساتذہ سے انوکھا انتقام

استنبول(نیٹ نیوز)ترک اداکار چاگلار ارطغرل نے اپنے بچپن کے سکول اور اساتذہ سے انوکھا انتقام لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ایک مشہور اداکار نے سکول خرید کر اس کی عمارت گرا دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی اس حرکت کی تصویر بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ جب میں چھوٹا تھا اور اس سکول میں پڑھتا تھا تب اس کے اساتذہ نے مجھے متعدد بار سبق یاد نہ ہونے پر مارا پیٹا تھا۔ میں نے اساتذہ کی اس زیادتی کا بدلہ لیا ہے جنہوں نے مجھے اس سکول میں پڑھائی کے دوران مارا پیٹا تھا۔ترک اداکار کے انسٹاگرام پر 32 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں جن میں سے اکثر انہیں اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔سخت تنقید کے باعث ترک اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ صارفین کے تبصرے ہٹا دیئے تاکہ دوسرے لوگ انہیں نہ دیکھ سکیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار تصویر میں جس سکول کے کھنڈرات پر موجود ہیں وہ 2 سال قبل آنے والے زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں