ویوو نے V23e پاکستان میں متعارف کرا دیا

ویوو نے V23e پاکستان  میں متعارف کرا دیا

کراچی (کامرس ڈیسک)ویوو نے جدید ترین فرنٹ کیمرے سے آراستہ V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا ۔

V23e جدت اورخوبصورتی کا حسین امتزاج ہے جس کی الٹرا سلم باڈی کو 50MP AF Portrait Selfie کیمرے سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کی بہترین سیلفی کے لیے بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے ،رات کی تاریکی میں بہترین نائٹ پوٹریٹ کیلئے اس میں اے -آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ موڈ بھی ہے ۔

ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹجی زہیرچوہان کا کہنا تھا کہV23e کو خاص طور پر اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں انڈسٹری کا بہترین فرنٹ کیمرا، تمام جدید ترین فیچرز کے ساتھ موجود ہے تاکہ صارفین سیلف-پوٹریٹ کے تجربے کو اپنے تخلیق ذوق کے ہمراہ مزید پرلطف بنا سکیں۔ویوو V23e کا 128GB ایڈیشن52ہزار999روپے کی قیمت پر جبکہ 256GB ایڈیشن59ہزار99روپے کی قیمت پر اس وقت پاکستان میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور11 جنوری 2022 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بکنگ کروا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں