کمرشل ایکسپورٹرز کادوستانہ معاشی پالیسی بنانے کا مطالبہ

 کمرشل ایکسپورٹرز کادوستانہ معاشی پالیسی بنانے کا مطالبہ

پشاور(این این آئی)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید منہاج الدین شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ معاشی ماہرین اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک کیلئے بہترین معاشی ماڈل اور دوستانہ معاشی پالیسی بنائے۔

 تاکہ ملک کو موجودہ شدید مالی مشکلات اور بحران سے نکالا جاسکے ، اگر سیاست اور معیشت سے وابستہ قیادت اکھٹی نہ ہوئی تو خدانخواستہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بہتر اور زیادہ ہونے سے ایک طرف ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوگا جس سے معیشت بہتر ہوگی، ساتھ ہی روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور جیم اسٹون سے زر مبادلہ کما کر بیرونی قرضوں سے نجات ممکن ہوسکے گی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف حاجی معمور خان،سینئر وائس چیئرمین انوار احمد، مشتاق احمد، ملک نوید اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں