ٹیلی نار نے فرنچائز اسٹاف کیلئے انشورنس پلانز کی کوریج میں اضافہ کردیا

ٹیلی نار نے فرنچائز اسٹاف کیلئے  انشورنس پلانز کی کوریج میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ٹیلی نار پاکستان نے اپنے ملازمین کی صحت اور سیفٹی کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے فرنچائزا سٹاف کیلئے انشورنس پلانز میں اضافے کا اعلان کیا ہے جو انڈسٹری میں ایک اور بنچ مارک ہے ۔

ٹیلی نار پاکستان کی طرف سے گزشتہ سال فرنچائز اسٹاف کیلئے متعارف کرائے گئے انشورنس پلانز ایک اچھاقدم ہے اور اب ٹیلی نار اپنے تمام فرنچائز ملازمین کے فلاح وبہبودکیلئے وسیع قدر کی پیشکش کررہا ہے ۔عسکری انشورنس کی معاونت سے بنائے گئے انشورنس پلانز کے حصہ کے طو رپر ٹیلی نار نے آئی پی ڈی انشورنس کی کوریج میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں دو زیر کفالت افراد کے ساتھ فرنچائز اسٹاف کے اہل خانہ کو شامل کیا جنہیں میٹرینٹی اور بچوں کی ویکسی نیشن کے ساتھ خون کے ٹیسٹ کی سہولتیں بھی حاصل ہوں گی۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عمیرمحسن نے کہا کہ ہمارے فرنچائز اسٹاف ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، یہ وہ سرمایہ ہے جو ادارے کی کامیابی کو ممکن بناتے ہیں۔یہ افراد صارفین کو خدمات فراہم کرنے کیلئے ہر روز روڈ پر ہوتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں