حکومت درآمدی خام مال کی انڈسٹری کیلئے تعاون کرے ،کاٹی

حکومت درآمدی خام مال کی انڈسٹری کیلئے تعاون کرے ،کاٹی

کراچی (بزنس رپورٹر )کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر فراز الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جبکہ ملک میں ڈالر کی کمی ہے ،حکومت درآمدی خام مال اور دیگر مصنوعات کی انڈسٹری لگانے میں تعاون اور سہولتیں فراہم کرے تو خطیر زرمبادلہ کی بچت اور درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

اس کے ساتھ انڈسٹریلائزیشن کو فروغ ملے گا اور ملازمت کے بے پناہ مواقع پیدا ہونگے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعظم کو تجویز پیش کی کہ ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ، مقامی انڈسٹری کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے اور درآمدات کے متبادل پالیسی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 20 سالہ چارٹر آف اکنامی مرتب کریں جس پر آنے والی تمام حکومتیں بلا تعطل عملدرآمد جاری رکھیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں