پاک ایتھوپیاکاروباری تعلقات کا نیا دور شروع ہو گا، احسن بختاوری

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )اسلام آباد چیمبر کا وفد صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ایتھوپیا کے 5 روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ۔
اس موقع پر احسن بختاوری نے کہا کہ دورے سے دوطرفہ تعاون کا نیا دور شروع ہو گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔