انٹربینک میں ڈالرکوبریک،تولہ سونا700روپے مہنگا

 انٹربینک میں ڈالرکوبریک،تولہ سونا700روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک میں جمعہ کو ڈالرکی اڑان کو بریک لگ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا ،ادھر ایک تولہ سونا700روپے مزید مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر71پیسے کی کمی سے 281.71روپے پر آ گیا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر285روپے پرمستحکم رہاتاہم یوروایک روپے کے اضافے سے 301روپے اوربرطانوی پاؤنڈ دوروپے مہنگاہوکر343روپے پرجاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ سونا10ڈالرکے اضافے سے 1936ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا700روپے کے اضافے سے دولاکھ4ہزار200اوردس گرام600روپے کے اضافے سے 1لاکھ75ہزار68روپے کاہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2150روپے پرمستحکم رہی ۔

سونا مہنگا

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں