سونے کی قیمت میں فی تولہ 4100 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 4100 روپے اضافہ

کراچی (بزنس رپورٹر)ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا53ڈالر مہنگا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا4100روپے اور۔۔

 دس گرام سونا 3516 روپے مہنگا ہو گیا۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا6800روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ1ہزار500روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں5830روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 584 روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں85ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1904ڈالر سے بڑھ کر 1989 ڈالر ہو گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں