گورنر سندھ نے ایکسپوسینٹر میں شاپ رمضان ایکسپو کا افتتاح کردیا

گورنر سندھ نے ایکسپوسینٹر میں شاپ رمضان ایکسپو کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایکسپوسینٹر میں شاپ رمضان ایکسپو کا افتتاح کردیا ۔ بعد ازاں تقریب سے۔۔

 خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اس شہر کے لئے جو بھی کام کرتے ہیں ان کے پاس پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے رمضان کے موقع پر حوصلے جواب دے گئے ،یہاں فیسٹیول میں پچیس سے چالیس فیصد اشیائمیں رعایت دی جارہی ہے ،دال چینی آٹا تمام بنیادی اشیائکا بچت فیسٹیول یہاں لگنے جارہا ہے ، اس ضمن میں گورنر ہاؤس میں تمام بنیادی اشیاء کے مالکان سے ملاقات کرکے انہیں بھی بچت بازار لگانے کے لئے درخواست کروں گا۔ اس وقت پٹرول و دیگر مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا دور دراز خریداری کے لئے جانا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے انڈس یونیورسٹی کے کیریئر فیئرکے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں، اس ضمن میں انڈس یونیورسٹی کا تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و معاشرے کو ترقی دینے کے لئے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگا، اس سلسلے میں کیرئیر فیئر سے طالب علموں کو حوصلہ ملے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں