ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (بزنس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا۔۔

جس سے ڈالر کی قدر 281.61روپے سے بڑھ کر 281.71 روپے پر جا پہنچی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.70 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 282.20 روپے ہو گئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 285 روپے پر جا پہنچی۔ یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قیمت فروخت 301.50 روپے سے کم ہو کر 301 روپے ہو گئی، تاہم 3.50 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 340.50روپے سے بڑھ کر 344 روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور یورو کی قدر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں