ٹیکسپو2023 کے حوالے سے پری ایونٹ آگاہی سیمینار

 ٹیکسپو2023 کے حوالے  سے پری ایونٹ آگاہی سیمینار

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)نے ‘‘ٹیکسپو 2023’’کے حوالے سے ’’چمڑے کے شعبے میں پائیداری‘‘ پرپاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے پری ایونٹ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔

ٹیکسپو 2023 نمائش26 تا 28 مئی تک منعقد ہونے کی توقع ہے ۔سیمینار میں چمڑے کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی۔ باسط رؤف، ڈی جی (ٹیکسٹائل اینڈ لیدر)ٹڈاپ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اورپاکستان میں بنی چمڑے کی مصنوعات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن پرروشنی ڈالی ۔اس موقع پر چیئرمین پریگمیاامان اﷲآفتاب ، اسفند یار فرخ ، جنید وہرہ اوردیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں