معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے اتحادناگزیر،پیاف

معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے اتحادناگزیر،پیاف

لاہور (این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نے 23مارچ کے موقع پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 ہمیں معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیاری اور اتحاد کی ضرورت ہے ۔ہم سب اس موقع پر ملکی معاشی ترقی کے عہد کی تجدید کریں اور پوری جانفشانی، تندہی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری کے ہمراہ اپنے بیان میں ٖفہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مضبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے ۔دور جدید کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں ریسر چ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اور معاشی استحکام ہرگز متاثر نہیں ہونے دے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں