جاپان کیلئے 3لاکھ نوکریاں ،صرف18پروموٹرز منتخب

 جاپان کیلئے 3لاکھ نوکریاں ،صرف18پروموٹرز منتخب

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے جاپان کیلئے پاکستان سے ورک فورس بھیجنے کیلئے صرف 18 پروموٹرز کو منتخب کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے اس فہرست میں تمام پروموٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عدنان پراجہ کے مطابق اس ضمن میں ڈی جی بیورو آف امیگریشن کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا کہ جاپان کیلئے 3 سے ساڑھے 3 لاکھ نوکریوں کے مواقع آئے ہیں ،تاہم جاپان کیلئے پاکستان سے ورک فورس بھیجنے کیلئے صرف 18 پروموٹرز کو فہرست میں شامل کرنا غلط ہے ۔پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ سے 18 پروموٹرز کی فہرست کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عدنان پراچہ کے مطابق ملک بھر میں 2400 پروموٹرز ہیں اور ان میں سے صرف 18 کو منتخب کرنا درست نہیں ۔بیورو آف امیگریشن تمام 2400 پروموٹرز کو مواقع فراہم کرے ۔انہوں نے بتایا کہ جاپان اور یورپ جانے کیلئے ان ممالک کی زبان سیکھنانا لازمی ہے ،اگر درست سمت میں ان سیکٹرز پر کام کیا جائے تو ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے ،جاپان اور یورپی ممالک میں ملازمتوں کے مواقع حاصل کرنے سے پاکستان سالانہ 6 سے 8 ارب ڈالرز کی اضافی ترسیلات زر کما سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں