سعودی عرب سے ترسیلات زر میں12فیصدنموریکارڈ

سعودی عرب سے ترسیلات زر میں12فیصدنموریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر12 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔جنوری میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 408 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں بڑھ کر455 ملین ڈالر ہو گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانیوں نے 4.347 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصدکم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.141 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 455 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو19 فیصدکم ہے ،گزشتہ سال فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 558 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں