انٹربینک میں ڈالر3پیسے سستا، تولہ سوناہزارروپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر3پیسے سستا، تولہ سوناہزارروپے مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر )انٹربینک میں منگل کو ڈالرکی قدر میں 3پیسے کی معمولی کمی دیکھی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگاہوگیا،ادھر ایک تولہ سونے کی فی تولہ قیمت میں1000روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 283.55روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے کے اضافے سے 286روپے پرجاپہنچا۔اسی طرح یورو2روپے مہنگا ہو کر 308 روپے اور برطانوی پاؤنڈدوروپے کے اضافے سے 350روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا7ڈالر کے اضافے سے 1957ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا1000روپے کے اضافے سے 2لاکھ5ہزار600اوردس گرام857روپے کے اضافے سے 1لاکھ76ہزار268 روپے کاہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2250روپے پرمستحکم رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں