جولائی تا دسمبر:10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا قرض و سود ادا

جولائی تا دسمبر:10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا قرض و سود ادا

کراچی(بزنس رپورٹر)حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں 10 ارب 2 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران 3 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی گئی جب کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 6 ارب 76 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اد اکی گئی رقم میں اصل قرضے کی رقم 8 ارب 27 کروڑ 1 لاکھ ڈالر جبکہ قرض پر سود کی مد میں 1 ارب 94 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں