روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں لانے کامنصوبہ

روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں لانے کامنصوبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 روس سے آزمائشی بنیاد پر خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے اور اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا روس سے تیل کی درآمد کیلئے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے ، ایس پی وی کمپنی کے قیام کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا دونوں ممالک مکمل رابطے میں ہیں، گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او کے حکام سے مذاکرات بھی کئے ، کوشش ہے روس سے جلد سستا تیل پاکستان آئے ۔ ادھر آن لائن نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور روس کے حکام کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونیوالے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے ،روس نے ڈالر کی بجائے 3 کرنسیوں روسی روبیل،چینی ین اور یو اے ای درہم میں ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی،تیل اپریل کے پہلے ہفتے کی بجائے مئی میں آنے کی توقع ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں