فیصل بینک اور ناہید پاکستان میں اشتراک

فیصل بینک اور ناہید پاکستان میں اشتراک

کراچی(کامرس ڈیسک)فیصل بینک اور ناہید پاکستان نے فیصل اسلامی نور کارڈ کے تمام صارفین کو 0فیصد منافع کی شرح پر اقسام میں گروسری آئٹمز کی فراہمی کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

 اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں پہلی بار صارفین گروسری آئٹمز کی خریداری پر شرعی طور پر اقساط کی مالی اعانت حاصل کرسکیں گے ۔ اس سہولت کے حصول کے لیے ناہید پاکستان سے کم از کم 25ہزار روپے کے گروسری آئٹمز خریدنا ہوں گے ۔اس اشتراک کا مقصد فیصل بینک کے مرچنٹ پارٹنرز کو ادائیگی کے طریقہ کار بہتر بنانا، جب کہ ناہید پاکستان کے ذریعے فیصل بینک کے صارفین کے لیے ادائیگیوں کو آسان بنانا ہے ۔ اس شراکت داری سے ناہید پاکستان کو زیادہ تبادلوں کی شرح سے فائدہ کے ساتھ اوسطاً آرڈر ویلیو میں بہتری آئے گی۔ قسطوں کی سہولت کی وجہ سے فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔ہیڈ اَن سیکیورڈ بزنس اینڈ پیمنٹ سروسز، کنزیومر فنانس فیصل بینک فیروز خان نے کہا کہ یہ شراکت داری شرعی ہم آہنگ، متوازن فنانسنگ آپشنز کے ساتھ صارفین کو بااختیار بنانے کے ہمارے وژن کا ثبوت ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں