سیاسی بے یقینی اسٹاک ایکسچینج پر اثرانداز،13ارب خسارہ

 سیاسی بے یقینی اسٹاک ایکسچینج پر اثرانداز،13ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومندی کا رجحان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس87پوائنٹس کی کمی سے 41029پربند ہوا۔۔

 ، اس دوران سرمایہ کاروں کو 13ارب روپے کا خسارہ ہواجبکہ 56.79 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔بعدازاں  منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔ماہرین کے مطابق سیاسی جماعتوں میں تناؤ کی وجہ سے منفی قیاس آرائیو ں نے مارکیٹ کو مندی سے دو چار کر رکھا ہے ۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 19پوائنٹس کی کمی سے 14575پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس57پوائنٹس کی کمی سے 27427 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی سرمایہ کم ہو کر 62 کھرب 14 ارب روپے رہ گیا۔ جمعرات کو4ارب روپے مالیت کے 12 کروڑ 53 لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں