اسٹاک ایکسچینج:تیزی برقرار، انڈیکس مزید 331پوائنٹس بڑھ گیا

 اسٹاک ایکسچینج:تیزی برقرار، انڈیکس مزید 331پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوبھی تیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس 331پوائنٹس کے اضافے سے 41671 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

 ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 58ارب روپے کا منافع ہوا جب کہ حصص کی کاروباری مالیت میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوہونے والی تیزی کا تسلسل منگل کو بھی برقرار رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 154پوائنٹس کے اضافے سے 14818پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 257 پوائنٹس کے اضافے سے 27907پوائنٹس پر جاپہنچا۔ مجموعی سرمایہ بڑھ کر63کھرب23ارب روپے ہو گیا ۔ منگل کو 6 ارب40کروڑ روپے مالیت کے 19 کروڑ 76 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب 40 کروڑروپے مالیت کے 34 کروڑ 63 لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں