انجم نثار دوسال کیلئے سارک چیمبر کے نائب صدر منتخب

 انجم نثار دوسال کیلئے سارک چیمبر کے نائب صدر منتخب

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے ملک کے اعلیٰ ترین تجارتی و صنعتی ادارے کے سربراہ کے طور پر اپنے۔۔

 گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ممتاز ترین سابق صدور میں سے ایک میاں انجم نثار کوسارک چیمبرکے نائب صدر کے طور پر دو سال کی مدت کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالعموم پاکستان کی معیشت اور بالخصوص سارک ممالک کے ساتھ پاکستانی برآمدات کیلئے نیک شگون ہے ۔ عرفان اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ سارک خطے میں پاکستان کیلئے اہم معیشتیں شامل ہیں، صرف اس ایک تجارتی بلاک کو برآمدی صلاحیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے نتیجے میں 5 سال کے قلیل عرصے میں پاکستانی برآمدات میں 25ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا  ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں