جرمنی کوبرآمدات5 فیصدکم ،حجم 1.366 ارب ڈالر

جرمنی کوبرآمدات5 فیصدکم ،حجم 1.366 ارب ڈالر

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.366 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو5 فیصدکم ہے۔۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تااپریل جرمنی سے 762.21 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو40 فیصدکم ہے ۔ اپریل میں جرمنی سے 60.78 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جومارچ میں 74.25 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 101.41 ملین ڈالرتھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں