اسلام آباد ، اطالوی تجارتی ایجنسی کا دفتر قائم،ڈائریکٹرتعینات

اسلام آباد ، اطالوی تجارتی ایجنسی کا دفتر قائم،ڈائریکٹرتعینات

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) پاکستان میں اطالوی سفیراینڈریاس فیرریز نے کہا ہے کہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کا۔۔

 دفتر قائم کرتے ہوئے پاکستان میں پہلا اطالوی تجارتی ڈائریکٹر بھی تعینات کر دیا ہے ۔اینڈریاس فیرریز نے اٹلی کے قومی دن کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے ، پاکستان اور اٹلی کے درمیان، تجارت ، زراعت، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل، تعمیرات اور سیاحت میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ٹیکسٹائل، زراعت، لائیوا سٹاک، ماربل، فارما سیوٹیکل اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون سے پاکستان کے صنعتی دائرہ کار کو بڑھانے اور ویلیو ایڈڈ اشیا کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں