اوپن مارکیٹ میں ڈالرپھر300پر، سونا4ہزارروپے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالرپھر300پر، سونا4ہزارروپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں بڑی کمی کے بعدجمعہ کو2روپے کا اضافہ دیکھاگیا اورڈالر ایک بارپھر300روپے پر جا پہنچا۔۔

ادھر ایک تولہ سونا4ہزارروپے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر30پیسے کے اضافے سے 285.68روپے کاہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے کے اضافے سے 300روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح یورو4روپے کے اضافے سے 317روپے اور پاؤنڈ 3 روپے کے اضافے سے 368روپے پرپہنچ گیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 8 ڈالراضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا4ہزارروپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزارروپے اوردس گرام 3429روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے کا ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں