ایم ڈی سوئی سدرن کی بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

ایم ڈی سوئی سدرن کی بلوچستان  کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

کراچی(کامرس ڈیسک)منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار کی زیر قیادت سوئی سدرن گیس کمپنی کی سینئر مینجمنٹ کے ایک وفدنے گورنر۔۔

بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ،چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور سیکریٹری توانائی بشیر احمد بازئی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وفد میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اور یو ایف جی سعید رضوی، کنسلٹنٹ سعید لارک اور ریجنل منیجر بلوچستان انور بلوچ شامل تھے ۔بعد ازاں وفد نے وزیر صحت احسان شاہ، وزیر توانائی میر عمر خان جمالی، چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی، سیکریٹری توانائی بشیر احمد بازئی، سیکریٹری قانون عبدالصبور کاکڑ اور ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ طارق لاسی سمیت بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران منیار نے بلوچستان میں ادارے کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان مسائل کو حل کرنے میں بلوچستان کے ان اعلیٰ عہدیداروں سے رہنمائی اور مدد طلب کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں