بجٹ میں مناسب اقدامات سے معاشی ترقی ممکن ،اکانومی واچ

بجٹ میں مناسب اقدامات سے معاشی ترقی ممکن ،اکانومی واچ

اسلام آ باد (آئی ا ین پی )پاکستان اکانومی واچ کے اول نائب صدرڈاکٹر حنیف مغل نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہو رہا ہے۔

 جس کی وجہ سے عوام مطمئن ہے ،اگر بجٹ میں مناسب اقدامات کئے گئے تو معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوجائے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ڈاکٹر حنیف مغل نے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت تبدیل نہ کی جاتی تو پاکستان کے وجود پر اتنے زخم لگائے جاتے کہ اسکا بچنا محال ہو جاتا۔ مشکل اصلاحات کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری کوبڑی پریشانی اٹھانا پڑی ہے مگر اب حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کسی قیمت پر سری لنکا نہیں بننے دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں