بارٹر ٹریڈسے معیشت مضبوط،کاروباری لاگت کم ہوگی،پیاف

بارٹر ٹریڈسے معیشت مضبوط،کاروباری لاگت کم ہوگی،پیاف

لاہور(صباح نیوز)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نے حکومت کا ایران ،افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا۔۔۔

 کہ اس سے اکانومی مضبوط ہو گی اور کاروباری لاگت کم ہوگی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ سے 26ملکی اشیاء ایران ،روس اور افغانستان میں جا سکیں گی اور بدلے میں پاکستان دھاتیں کیمیکل، آئل، مشینری، منرل ،مصالہ جات، فیول، ربڑ اور پلاسٹک کے آلات، فرٹیلائزر اور دیگر اشیاء درآمد کر سکے گا۔ بزنس کمیونٹی جو پہلے ہی بڑھتی پیداواری لاگت کی وجہ سے پریشان ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آ نے والے بجٹ میں ایسے ہی کاروبار دوست فیصلے کیے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں مقامی صنعتوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائیں تاکہ امپورٹ کا متبادل تیار ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں