اوپن مارکیٹ میں ڈالر1، سونا2050روپے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر1، سونا2050روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ہفتے کو ڈالرکی قدر میں ایک روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،ادھر ایک تولہ سونا 2050روپے سستا ہو گیا۔ فاریکس رپورٹ کے۔۔

 مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے کی کمی سے 303روپے پر آ گیا۔ تاہم یورو20پیسے کے اضافے سے 323.20 روپے پرجاپہنچا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 30پیسے کی کمی سے 376.70روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا4ڈالرکی کمی سے 1961ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2050روپے کی کمی سے 2لاکھ27ہزار250روپے اوردس گرام 1758 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 94 ہزار 830 روپے کا ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت2650 روپے پر برقرار رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں