بجٹ کے اعداد و شمار زمینی حقائق کے منافی،اکانومی واچ

 بجٹ کے اعداد و شمار زمینی حقائق کے منافی،اکانومی واچ

اسلام آ باد (آئی این پی )پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بجٹ اور اکنامک سروے میں پیش کئے گئے۔۔

 بہت سے اعداد و شمار زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ موجودہ حالات کی ذمہ داری سابقہ حکومت کی پالیسیوں ،2022کے سیلاب، روس اور یوکرین کی جنگ، سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول میں تاخیر جبکہ کچھ قصور موجودہ حکومت کا بھی ہے ،ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ سے جہاں مارکیٹ اور عوام کا اعتماد متاثر ہوا ہے وہیں ترسیلات میں جولائی تا اپریل 3.4 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر گردشی قرضہ بڑھ نہیں رہا تو بجلی کیوں مسلسل مہنگی کی جا رہی ہے ۔ درآمدات پر پابندی سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں