فیصل بینک بہترین اسلامک بینک کے طور پر تسلیم

فیصل بینک بہترین اسلامک بینک کے طور پر تسلیم

کراچی (کامرس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)کو 13ویں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز میں (جی آئی ایف اے ) 2023 کا ابھرتا ہوا بہترین اسلامی بینک تسلیم کیا گیا ہے ۔

بینک کو یہ ایوارڈ جمہوریہ سینیگال کے صدر میکی سال نے حال ہی میں ایک تقریب میں دیا۔ یہ عالمی ایوارڈ فیصل بینک کے روایتی بینک سے اسلامی بینک میں تبدیلی کے تاریخی سفر کے ساتھ مسلسل اعلیٰ کاروباری اور مضبوط مالی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ بینک کے سی ای اویوسف حسین کو بہترین قائدانہ صلاحیت دکھانے پر جی آئی ایف اے نے ’’اسلامک بینکر آف دی ایئر‘‘کے ایوارڈ سے نوازا ۔ بورڈ چیئرمین میاں ایم یونس نے بینک کی کامیابی کا سہرا بورڈ کے ٹھوس اسٹریٹجک وژن اور اسٹیک ہولڈرز کی معاونت کو قرار دیا ۔سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ اسلامی بینکاری کی جانب تبدیلی کا یہ تاریخی سفر اور ترقی اللہ پر ایمان اور اسلامی بینکاری پر یقین کامل پر مبنی ہے جو ہمارے تمام قابل قدر صارفین کے ذاتی اور کاروبار ی مالی معاملات کیلئے ایک بہترین راستہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں