کوریا کی دھابیجی زون میں ہائبرڈ پاور پروجیکٹ کی تجویز

کوریا کی دھابیجی زون میں ہائبرڈ پاور پروجیکٹ کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کیلئے محکمہ سرمایہ کاری، حکومت سندھ اور کوریا کے کاروباری وفدکے درمیان اجلاس سیکریٹری سرما یہ کا ر ی مرید راہمو ں کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلا س میں سرکاری اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جس میں سی ای او ایس ٹی ڈی سی سلیم شیخ،سی ای او SEZMCعبدالعظیم عقیلی،سی ای اوSEZAفیصل مجیب،چیف ایگزیکٹو ایس ای ڈی ایف خضر پرویزاورڈائریکٹر DBRIU عبداللہ زیدی شامل تھے ۔اجلاس کے دوران شرکاء نے گرین انرجی ، زراعت اور الیکٹرانکس سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ہی جونگ یو، سی ای اوایم ایم سی پیپل، کوریا آرگنائزیشن نے سندھ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر کا م کر نے کا عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کوریا کے ہائیڈروجن فیول سیل پاور جنریشن سسٹم پر مبنی 250 میگاواٹ کے ایک ہائبرڈ (سولر اور ونڈ)پاور پروجیکٹ کی تجویز پیش کی اور کہا کہ یہ منصوبہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں تقریباً 500 ملین ڈالر کی لاگت کے ساتھ قائم کیا جا سکتا ہے ۔مرید را ہمو ں نے اس مجوزہ منصوبے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا اظہا ر کیا اور کہا کہ موجودہ معاشی بحران میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی بے حد اہمیت ہے ۔ اجلاس میں محکمہ توا نا ئی سندھ کے ادا ر ے سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کے نمائندوں اور حکام نے اس مجوزہ منصوبے کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں