انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک کا 6 مارچ سے آغاز

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک کا 6 مارچ سے آغاز

کراچی(آن لائن)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک میں پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی ۔

ایونٹ 6سے 8 مارچ 2024 تک نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی)میں منعقد ہوگا۔ میلے سے شنگھائی مارکیٹ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ٹڈاپ سبسڈی والے اسٹال فراہم کر رہا ہے ۔ سبسڈی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات کیلئے اسٹینڈ11لاکھ 50ہزار روپے اور اسیسریز کیلئے 9لاکھ55ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے ۔ سبسڈی کے بغیر اسٹال ٹیکسٹائل مصنوعات کیلئے تقریباً 15 لاکھ 48 ہزار 642 روپے اور اسیسریز کیلئے 12لاکھ62ہزار338روپے میں دستیاب ہوں گے ۔درخواست دینے کی آخری تاریخ7 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں